تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے بس چلائی

اجئے کمارنے کہا کہ الندو بلدی انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کے مطابق بس ڈپو قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الندو کے عوام کے کئی دہائیوں کے خواب کو پورا کرنے کا اعزاز حکومت تلنگانہ کو جاتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے بس چلائی۔انہوں نے بھدرادری ضلع کے الندو میں بس ڈپو کا افتتاح کیا اور خود بس چلائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ الندو بلدی انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کے مطابق بس ڈپو قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

انہوں نے کہا کہ الندو کے عوام کے کئی دہائیوں کے خواب کو پورا کرنے کا اعزاز حکومت تلنگانہ کو جاتا ہے۔ اس موقع پربائیک ریلی نکالی گئی۔ خواتین نے بنجارہ کے روایتی رقص کے ذریعہ مسرت کااظہار کیا۔ اور کولاٹوں سے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

a3w
a3w