جرائم و حادثات

پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری

ہائی کورٹ نے 18سے 22سال کے ملزمین کی عدالت میں پیشی کے وقت ان کی عمر کا پتا لگانے مجسٹریٹس اور تحقیقاتی عہدیداروں کو کئی ہدایات جاری کیں۔

بنگلورو: ہائی کورٹ نے 18سے 22سال کے ملزمین کی عدالت میں پیشی کے وقت ان کی عمر کا پتا لگانے مجسٹریٹس اور تحقیقاتی عہدیداروں کو کئی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ خبریں
چاکلیٹ دینے کے بہانے غلط حرکت پر ملزم گرفتار
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
گیان واپی مسجد کیس، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
شادی، حق رازداری کو گہن نہیں لگاتی: ہائی کورٹ

جسٹس سی ایم جوشی نے پوکسو کیس کے نوجوان کی سزا کو اس بنیاد پر کالعدم قرار دیتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں کہ اس وقت ملزم نابالغ تھا۔ جسٹس جوشی نے کہا کہ ملزم کے نابالغ ہونے کا ابتداء میں پتا لگالینا‘بچے کی اصلاح میں بے حد اہمیت کا حامل ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کی پہلی پیشی کے وقت عمر کے تعلق سے زبانی انکوائری کرنی ہوگی۔اس کے علاوہ پولیس کی بدسلوکی، ارکان خاندان کو دھمکیاں، گرفتاری کی وجہ، مقام گرفتاری اور دیگر باتوں کا بھی ریمانڈ کے آرڈر میں اندراج ہونا چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ خصوصی عدالت کے مجسٹریٹ/پریسائڈنگ آفیسر کو اطمینان کرلینا چاہیے کہ ملزم نابالغ نہیں ہے۔ جب 18 تا 22سال کا ملزم پیش کیا جاتا ہے، تحقیقاتی عہدیدار یا ملزم کو اس کی عمر کا دستاویزی ثبوت پیش کرنے کی ہدایت دی جاسکتی ہے۔“

موجودہ کیس میں ملزم پر الزام ہے کہ اس نے شادی کا وعدہ کرکے نابالغ لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے۔ اسے اگست2019ء میں گرفتار کیا گیا اور لڑکی کو حمل ساقط کروانا پڑا۔ 13/ جون2023 کو بیدر کی سیشن عدالت نے ملزم کو پوکسو اور تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 20سال جیل اور 25ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔

اس کے علاوہ تعزیرات ہند کی دفعہ450 کے تحت جرم کے لیے بھی اسے دو سال جیل اور 500روپئے جرمانہ کی سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ ملزم کو لڑکی کو ایک لاکھ روپئے معاوضہ بھی ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔ملزم کے وکیل نے دلیل دی کہ اس کی پیدائش20/ جون2003ء کی ہے اور اس نے ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔

یہ بات تحت کی عدالت کے علم میں نہیں لائی گئی اور اس کی عمر کے تعلق سے کوئی انکوائری بھی نہیں کی گئی۔ اگرچیکہ ملزم کے نابالغ ہونے کا پتا لگانے کی کوشش کی گئی مگر تحقیقاتی عہدیدار یا ملزم نے اس پر پیشرفت نہیں کی۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ ضروری تھا کہ ذیلی عدالت مذکورہ معاملے میں ملزم کی عمر کا پتا لگانے کی کوشش کرتی۔

بطور نابالغ ملزم اس پر خصوصی عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جانا چاہیے تھا۔ اس کے علاوہ ملزم کا جرم ثابت کرنے ثبوتوں کا بھی فقدان ہے۔

مزید براں ملزم گرفتاری کی تاریخ یعنی 27/ اگست 2019ء سے عدالتی تحویل میں ہے اور 14/ دسمبر2023ء کو اس عدالت نے اسے ضمانت دی۔ اس کی جیل میں رہنے کی مدت3سال 3ماہ ہے۔ جووینائل قانون کے تحت خصوصی ہومس میں اعظم ترین حراست 3 سال کی ہوتی ہے۔“