حیدرآباد

پرانا شہر حیدرآباد میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی

اس مہم کے دوران 37 ٹووہیلرس ضبط کی گئیں جو کہ بغیر نمبر پلیٹ، نامکمل یا الٹ پھیر والے نمبر پلیٹس کے ساتھ چلائی جا رہی تھیں۔ آپریشن کے دوران کئی روڈی شیٹرس کی شناخت کر کے انہیں حراست میں لیا گیا۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآبادمیں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔ چارمینار زون کے ڈی سی پی کرن کھرے پربھاکر کی نگرانی میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لئے کل شب رین بازار پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک بڑے پیمانہ پر یہ تلاشی مہم چلائی گئی۔

متعلقہ خبریں
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان

اس مہم کے دوران 37 ٹووہیلرس ضبط کی گئیں جو کہ بغیر نمبر پلیٹ، نامکمل یا الٹ پھیر والے نمبر پلیٹس کے ساتھ چلائی جا رہی تھیں۔ آپریشن کے دوران کئی روڈی شیٹرس کی شناخت کر کے انہیں حراست میں لیا گیا۔


اس کے علاوہ 9مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی اور ان کی تفصیلات کی مکمل جانچ کی گئی۔ تلاشی کے دوران تین چاقو، گانجہ کے پانچ پیکٹ اور غیر قانونی طور پر ذخیرہ کردہ تین گیس سلنڈر بھی برآمد ہوئے۔

ڈی سی پی نے واضح کیا کہ امن و امان برقرار رکھنے اور چارمینار زون کے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لئے اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔