حیدرآباد

شمس آباد ایرپورٹ پر بحرین سے آنے والی فلائٹ میں بم کی اطلاع سے سنسنی

پائلٹ نے مہارت سے طیارہ کو ایرپورٹ پر محفوظ طریقہ سے لینڈ کیا جس کے بعد سیکیورٹی حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بحفاظت نیچے اتارا اور طیارہ کو معائنہ کے لیے مخصوص آئیسولیشن ایریا میں منتقل کر دیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر بحرین سے آنے والی ایک انٹرنیشنل فلائٹ میں بم کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
ایرپورٹ پر 4 خواتین کے قبضہ سے 1.9 کروڑ مالیتی گولڈ پیسٹ ضبط
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس

تفصیلات کے مطابق، بحرین سے شمس آباد پہنچنے والی گلف ایئر لائنس (فلائٹ نمبر 274) کو ای میل کے ذریعہ بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

پائلٹ نے مہارت سے طیارہ کو ایرپورٹ پر محفوظ طریقہ سے لینڈ کیا جس کے بعد سیکیورٹی حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بحفاظت نیچے اتارا اور طیارہ کو معائنہ کے لیے مخصوص آئیسولیشن ایریا میں منتقل کر دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکوریٹی فورسس کی جانب سے طیارہ کی مکمل تلاشی لی گئی جس کے بعد حکام نے تصدیق کی کہ طیارہ میں کوئی مشکوک شے نہیں ملی اور یہ دھمکی محض ایک افواہ ثابت ہوئی۔

ایرپورٹ پولیس نے فرضی بم کی دھمکی والے ای میل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی۔