تلنگانہ

تلنگانہ کے میرپیٹ میں پولیس کا چھاپہ، جوا کھیلتے ہوئے 8 افراد گرفتار

خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مذکورہ مکان پرچھاپہ مارا اور تین پتی کے نام سے مشہور تاش کے پتوں کا جوا کھیلتے ہوئے آٹھ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑپیٹ پولیس نے کل رات بادانگ پیٹ کی آر ایم آر کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر جوا کھیل رہے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا


خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مذکورہ مکان پرچھاپہ مارا اور تین پتی کے نام سے مشہور تاش کے پتوں کا جوا کھیلتے ہوئے آٹھ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔


پولیس نے ان کے قبضہ سے 4.54 لاکھ روپے نقد رقم ضبط کر لی۔


تحقیقات میں معلوم ہوا کہ جوا چلانے والا سائی بابو کمیشن وصول کر رہا تھا۔


پولیس نے گرفتار تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔