حیدرآباد

کلبس پرپولیس کے چھاپے ، منشیات استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی (ویڈیو)

پولیس نے انکشاف کیا کہ منشیات کے معائنے میں مثبت پائے جانے والوں کو رائے درگم پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔پنچنامہ کے بعد ایف بی آر درج کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو اور سائبر آباد ایس او ٹی پولیس نے کل رات دیر رات حیدرآباد کے کئی کلبوں پر چھاپے مارے۔ منی کونڈاکے ایک کلب میں چھاپے کے دوران انہوں نے منشیات کا نشہ کرنے والوں کو حراست میں لے لیا۔ 55 افراد کے منشیات کے معائنے کیے گئے جس میں 24 افراد مثبت پائے گئے۔

متعلقہ خبریں
فلم گانجہ شنکر کے ٹائٹل پر نارکوٹکس بیورو کا اعتراض

پولیس کو پتہ چلا تھا کہ اس پب میں منشیات کی پارٹی منعقد کی گئی ہے۔ تمام ملزمین کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔پولیس نے انکشاف کیا کہ منشیات کے معائنے میں مثبت پائے جانے والوں کو رائے درگم پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔پنچنامہ کے بعد ایف بی آر درج کی گئی ہے۔پولیس، ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے کہ یہ منشیات پب میں کہاں سے لائے گئے۔

a3w
a3w