کرناٹک

نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن فاسٹ ٹریک خصوصی (پوکسو) عدالت نے نابالغ لڑکی کی جنسی ہراسانی کی پاداش میں کے ایس آر ٹی سی کے کنڈکٹر داول صاب کو سزا سنائی۔

منگلورو: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن فاسٹ ٹریک خصوصی (پوکسو) عدالت نے نابالغ لڑکی کی جنسی ہراسانی کی پاداش میں کے ایس آر ٹی سی کے کنڈکٹر داول صاب کو سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی اور اسقاط حمل کیس
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ
نابالغ ریسلر کی شناخت کا افشاء، پولیس کو ڈی سی ڈبلیو کی نوٹس
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو10سال قید بامشقت کی سزا
نابالغ لڑکی کا اغواء اور عصمت ریزی کا واقعہ، ملزم کو 20 سال کی سزاء

یہ واردات مارچ2023ء کی ہے جب لڑکی گھر واپسی کے لیے بس میں سوار ہوئی۔ بس میں چار تا پانچ دیگر مسافرین بھی موجود تھے۔بعد ازاں جب یہ مسافرین بس سے اترگئے، کنڈکٹر نے لڑکی کو مبینہ طو رپر اپنا عضوئے تناسل دکھایا۔

گھر پہنچنے پر لڑکی نے اپنی ماں کو یہ بات بتائی جس کے بعد دونوں نے بنٹوال ٹاؤن اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے کنڈکٹر کو گرفتار کرلیا۔

انسپکٹر نندنی ایس شیٹی نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ ملزم کو تعزیرات ہند کی دفعہ509 کے تحت ایک سال سادہ جیل اور 5ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔

پوکسو قانون کی دفعہ12کے تحت بھی اسے دو سال قیدبامشقت اور 10ہزار روپئے جرمانہ کی سزا دی گئی۔ جرمانہ ادا کرنے میں ناکامی کی صورت میں اسے مزید دو ماہ جیل میں گزارنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ جج نے ضلع کی قانونی خدمات اتھارٹی کو نابالغ لڑکی کو10ہزار روپئے معاوضہ دینے کا حکم دیا۔

a3w
a3w