تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پولیس نے منشیات ضبط،دوملزمین گرفتار

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پولیس نے منشیات کی غیرقانونی منتقلی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیااوران کے پاس سے 12.3گرام کوکین برآمد کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پولیس نے منشیات کی غیرقانونی منتقلی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیااوران کے پاس سے 12.3گرام کوکین برآمد کرلی۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
منشیات کیخلاف عثمانیہ یونیورسٹی میں بیداری رن کا اہتمام
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر44کے قریب کھائی پلی منڈل کے نادی پلی تانڈہ میں گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران یہ منشیات ضبط کی گئیں۔

ملزمین سے پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ یہ منشیات قومی دارالحکومت دہلی سے نظام آباد لائی گئی تھیں تاکہ نئے سال کے موقع پر ہونے والی تقاریب میں شرکت کرنے والوں کو یہ منشیات فروخت کی جاسکیں۔