حیدرآباد

کار میں پولیس کا سائرن، نوجوان اوراُس کا ساتھی گرفتار

ایک شخص جس نے اپنی گاڑی میں پولیس کا سائرن لگایا تھا، گاڑی میں اپنے ساتھی کے ساتھ جارہا تھا،اسی دوران گولکنڈہ علاقہ میں رات میں تلاشی مہم میں مصروف پولیس نے اس کو گاڑی روکنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: پرائیویٹ فوروہیلر گاڑی میں پولیس کا سائرن لگاتے ہوئے سڑک پر تلاشی مہم میں مصروف پولیس سے بچنے کی کوشش کرنے والے دونوجوانوں کو پکڑلیاگیا۔یہ واقعہ کل شب شہرحیدرآباد کے گولکنڈہ کے قریب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر
قاضی سید اعجاز اللہ قادری، قاضی گولکنڈہ زون مقرر
الخیر سوسائٹی گولکنڈہ کی جانب سے مفت موبائیل ریپرنگ کورس

تفصیلات کے مطابق ایک شخص جس نے اپنی گاڑی میں پولیس کا سائرن لگایا تھا، گاڑی میں اپنے ساتھی کے ساتھ جارہا تھا،اسی دوران گولکنڈہ علاقہ میں رات میں تلاشی مہم میں مصروف پولیس نے اس کو گاڑی روکنے کی ہدایت دی۔

 تاہم اس نے پولیس کی ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے فرارہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس کو پکڑلیا۔ اس نوجوان پر پولیس نے لاٹھی کا استعمال کیا۔

a3w
a3w