حیدرآباد
پرشانت ریڈی نے کارچلاتے ہوئے نئے سکریٹریٹ کے کاموں کا جائزہ لیا
وزیر موصوف نے تقریباً دو گھنٹے تک سکریٹریٹ کے کاموں کی پیشر فت کا جائزہ لیا۔انہوں نے کاموں کے بارے میں انجینئرس اور کنٹریکٹرس سے معلومات حاصل کیں اور کئی تجاویز بھی دیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع پرشانت ریڈی نے خود کارچلاتے ہوئے ریاست کے نئے سکریٹریٹ کے کاموں کاجائزہ لیا۔انہوں نے انجینئروں اور کنٹریکٹرس پر واضح کیا کہ سکریٹریٹ کی عمارتوں کے کام کے آخری مرحلہ میں تیزی لانی چاہئے۔
وزیر موصوف نے تقریباً دو گھنٹے تک سکریٹریٹ کے کاموں کی پیشر فت کا جائزہ لیا۔انہوں نے کاموں کے بارے میں انجینئرس اور کنٹریکٹرس سے معلومات حاصل کیں اور کئی تجاویز بھی دیں۔ پرشانت ریڈی نے سکریٹریٹ کے اطراف کی سڑکوں، ریلنگ اور دیگر ڈھانچوں کا بھی معائنہ کیا۔