حیدرآباد
میلاردیوپلی میں جرائم پر قابو پانے پولیس کی سخت نگرانی
دو قتل کے واقعات کے بعد پولیس کی اس کارروائی کو علاقے میں جرائم کی روک تھام کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
حیدرآباد: میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں دو دن کے دوران دو قتل کے واقعات کے بعد پولیس نے سکیورٹی سخت کردی ہے۔ اضافی ڈی سی پی ٹاسک فورس کے۔ ایس۔ راؤ نے میلاردیوپلی اور فلک نما پولیس اسٹیشن حدود میں پیدل گشت کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔
پولیس نے حساس علاقوں اور اہم مقامات پر فٹ پٹرولنگ کی اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے روڈی شیٹرز کی کونسلنگ بھی کی گئی اور انہیں جرائم سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی۔
پولیس حکام نے واضح کیا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پٹرولنگ مزید بڑھائی جائے گی اور مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ دو قتل کے واقعات کے بعد پولیس کی اس کارروائی کو علاقے میں جرائم کی روک تھام کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔