حیدرآباد

چنچل گوڑہ میں اسٹیل فلائی اوور کا افتتاح، ٹریفک جام سے ملے گی راحت

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اوپن ٹاپ جیپ میں فلائی اوور کا سفر کرتے ہوئے تعمیراتی کام اور سہولیات کا معائنہ کیا

حیدرآباد   :   تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے آج چنچل گوڑہ کے قریب نلگنڈہ ایکس روڈ اور اویسی ہاسپٹل جنکشن کو جوڑنے والے اسٹیل فلائی اوور کا افتتاح کیا۔

تقریباً 620 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ فلائی اوور 3.2 کلومیٹر طویل ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا، رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانا اور گاڑیوں کی آمدورفت کو مزید آسان بنانا ہے۔

افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اوپن ٹاپ جیپ میں فلائی اوور کا سفر کرتے ہوئے تعمیراتی کام اور سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی، وزراء پونم پربھاکر اور محمد اظہرالدین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

حکام کے مطابق نیا اسٹیل فلائی اوور شہر کے اہم علاقوں کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ روزانہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔