تلنگانہ
تلنگانہ کے 6اضلاع میں پولیو کی خوراک بچوں کو پلائی جائے گی
اعلیٰ عہدیداروں نے اپیل کی ہے کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو لازماً پولیو کی خوراک پلائی جائے تاکہ بیماری کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے 6اضلاع میں اس ماہ کی 12تاریخ کو بچوں کو پولیو خوراک پلائی جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق یہ مہم حیدرآباد، رنگا ریڈی، میڑچل، سنگاریڈی، ہنمکنڈہ اور ورنگل کے شہری مراکز میں منعقد کی جائے گی۔
اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ ملک میں آخری پولیو کیس 2011 میں اور ریاست تلنگانہ میں 2007 میں درج کیا گیا تھا تاہم گزشتہ تین برسوں سے پاکستان اوربنگلہ دیش میں پولیو کے کیس سامنے آنے کے بعد، وہاں سے لوگوں کی آمد و رفت کے پیش نظر مرکزی وزارتِ صحت نے ملک بھر کے 290 اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی منصوبے کے تحت تلنگانہ کے چھ اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اعلیٰ عہدیداروں نے اپیل کی ہے کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو لازماً پولیو کی خوراک پلائی جائے تاکہ بیماری کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔