تلنگانہ

وویکا نندا ریڈی قتل کے سیاسی محرکات! شرمیلا کا سی بی آئی کے سامنے بیان

شرمیلا نے بتایا کہ وویکا نند ریڈی نے اویناش ریڈی کے خلاف انتخابات لڑے تھے۔ اور شائد اس لئے اویناش کے افراد خاندان میں وویکا نند ریڈی کے خلاف ناراضگی رہی ہو۔

حیدرآباد: صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کے چاچا وائی ایس وویکا نندریڈی کے قتل کے پس پردہ سیاسی محرکات شامل ہیں۔ اس مقدمہ کی تحقیقات کررہی سی بی آئی نے وائی ایس شرمیلا کو اہ نمبر 259 کے طور پر گواہوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں کل آر جی کار میڈیکل کالج کیس کی سماعت
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

 سی بی آئی کے سامنے دئیے گئے بیان میں شرمیلا نے کہا کہ انکا ماننا ہے کہ اس قتل کے پیچھے سیاسی وجوہات ہیں مگر ان کے پاس اپنی بات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ان کے بیان کے مطابق وویکا نند ریڈی، شرمیلا کی رہائش گاہ پہنچے تھے اور وہ حلقہ لوک سبھا کڑپہ سے وائی ایس اویناش ریڈی کے مقابلہ میں اتر نے کی شدید مخالف تھے۔

 اور انہوں نے شرمیلا سے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کی تھی۔ شرمیلا نے کہا کہ وہ اس تجویز پر تذبذب میں مبتلا ہوگئی تھیں کیوں کہ وہ جانتی تھی کہ ان کے بھائی جگن موہن ریڈی اس تجویز پر راضی نہیں ہوں گے مگر وویکا نند ریڈی اس بات پر بضد تھے۔

 شرمیلا نے بتایا کہ وویکا نند ریڈی نے اویناش ریڈی کے خلاف انتخابات لڑے تھے۔ اور شائد اس لئے اویناش کے افراد خاندان میں وویکا نند ریڈی کے خلاف ناراضگی رہی ہو۔

 شرمیلا کے بیان کے مطابق وویکا نند ریڈی چاہتے تھے کہ میں جگن موہن ریڈی کو اویناش ریڈی کو کسی بھی قیمت پر ٹکٹ نہ دینے کیلئے راضی کراوں۔ شرمیلا کے بیان کے مطابق قتل کی وجہ قانون ساز کونسل انتخابات بھی ہوسکتے ہیں جس میں وویکا نند ریڈی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔