دہلی

ریتو راج جھا پر شہزاد پونا والا کا انتہائی قابل اعتراض ریمارک (ویڈیو)

بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا نے جمعہ کو اے اے پی کے رکن اسمبلی ریتوجھاکے مورثی نام کے حوالہ سے اپنے متنازعہ حوالہ پر معذرت خواہی کرلی جبکہ ان کی پارٹی نے یہ تنازعہ ختم کرنے کی کوشش کی۔


نئی دہلی: بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا نے جمعہ کو اے اے پی کے رکن اسمبلی ریتوجھاکے مورثی نام کے حوالہ سے اپنے متنازعہ حوالہ پر معذرت خواہی کرلی جبکہ ان کی پارٹی نے یہ تنازعہ ختم کرنے کی کوشش کی۔

پوناوالا نے ایکس پر پیش کئے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنے پورانچلی بھائیوں او ربہنوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر معذرت خواہی کرتا ہوں۔ میرے الفاظ سے انہیں تکلیف پہنچی۔

میں کوئی جواز پیش نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اترپردیش اور بہار کے سخت محنتی لوگوں کے لئے بہت احترام رکھتے ہیں۔ پوناوالا نے چہارشنبہ کو ایک ٹیلی ویژن نیوز چینل کے مباحثہ میں گرماگرم بحث کے دوران جھا پر نکتہ چینی کرنے کے لئے ان کے خاندانی نام کا تذکرہ کیا تھا۔

عام آدمی پارٹی کی جانب سے ریمارک کو براقرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی۔ جھا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان پر نکتہ چینی کے لئے ان کے خاندانی نام کا تذکرہ کیا تھا جس کے بعد ان کی تنقید سامنے آئی تھی۔

ان کے حریفوں کے علاوہ بی جے پی کی اتحادی جنتادل (یونائٹیڈ) نے بھی پونا والا کے خلاف بیان دے کر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دہلی میں پورانچل کا عمومی طور پر مشرقی اترپردیش اور بہار کے طور پر حوالہ دیا جاتا ہے۔ اس علاقہ کے ووٹرس کی بڑی تعداد قومی دارالحکومت میں رہتے ہیں اور انتخابی طور پر بااثر بن گئے ہیں۔