تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش کا امکان

مزید برآں، آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔مزید برآں، آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامباگدوال میں گرج اور چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
وجے دشمی کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام کو حلف دلایا (ویڈیو)

محکمہ کے مطابق، اس دوران 30 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ مزید برآں، آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغرب کا مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق جاری ہے۔