تلنگانہ میں 29 دسمبر کو ڈاک عدالت، عوامی شکایات کی سماعت ہوگی
ایک سرکاری بیان کے مطابق ڈاک عدالت میں صرف انڈیا پوسٹ کی صارف خدمات سے متعلق عوامی شکایات کی سماعت کی جائے گی۔ عملہ سے متعلق معاملات، سروس معاملات اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو ڈاک عدالت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
حیدرآباد: عوام کو انڈیا پوسٹ کی خدمات سے متعلق شکایات اور مسائل کے ازالہ کے لئے ڈاک عدالت 29 دسمبر کو صبح 11 بجے آن لائن (ورچوئل) طریقہ سے منعقد کی جائے گی۔ اس ڈاک عدالت کی صدارت چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، تلنگانہ سرکل کریں گے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق ڈاک عدالت میں صرف انڈیا پوسٹ کی صارف خدمات سے متعلق عوامی شکایات کی سماعت کی جائے گی۔ عملہ سے متعلق معاملات، سروس معاملات اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو ڈاک عدالت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
تلنگانہ ریاست سے تعلق رکھنے والے عوام انڈیا پوسٹ کی خدمات سے متعلق اپنی شکایات اور مسائل 22 دسمبر تک وائی نریش، اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل (سی ایس)، دفتر چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، تلنگانہ سرکل، حیدرآباد 500001 کے پتے پر ارسال کر سکتے ہیں۔
درخواست گزاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ شکایات صاف اور واضح انداز میں تحریر کریں اور لفافہ کے اوپر نمایاں طور پر ڈاک عدالت لکھیں۔ شکایت کے ساتھ لازمی طور پر اپنا موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی یا مکمل پتہ درج کریں تاکہ رابطہ کیا جا سکے۔
ڈاک عدالت کی آن لائن میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے لنک درخواست گزاروں کے موبائل نمبر یا ای میل آئی ڈی پر بھیجی جائے گی۔