مہاراشٹرا

کیا ادھوٹھاکرے این ڈی اے میں شامل نہیں ہوں گے؟

شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے حکمراں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے میں شامل نہیں ہوں گے۔ مہاراشٹرا این سی پی (شردچندر پور) کے صدر جینت پاٹل نے آج یہ بات بتائی اور پارٹی کے ایک کلیدی حلیف کے علحدہ ہونے کے بارے میں قیاس آرائیوں کا ازالہ کیا۔

ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے حکمراں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے میں شامل نہیں ہوں گے۔ مہاراشٹرا این سی پی (شردچندر پور) کے صدر جینت پاٹل نے آج یہ بات بتائی اور پارٹی کے ایک کلیدی حلیف کے علحدہ ہونے کے بارے میں قیاس آرائیوں کا ازالہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
امیدوار چیف منسٹری کا اعلان کریں، ہم تائید کریں گے: ادھو ٹھاکرے
بالاصاحب ٹھاکرے کا 27 ہزار ہیروں سے تیار کردہ پورٹریٹ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
حکومت مہاراشٹرا میں گینگ وار چھڑگئی

حالیہ انتخابات میں شیوسینا (یو بی ٹی) نے مہاراشٹرا میں 9 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے بھی اتنے ہی نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ چیف منسٹر یکناتھ شنڈے زیر قیادت حریف گروپ نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

جینت پاٹل نے یہاں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے جس میں این سی پی (ایس پی) کے صدر شرد پوار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاٹل نے کہاکہ انہوں نے ادھوٹھاکرے سے ملاقات کی ہے اور مہاراشٹرا میں لوک سبھا انتخابات میں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی جہاں اپوزیشن جماعتوں کے بلاک میں 48 کے منجملہ 30 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

سابق ریاستی وزیر سے ان قیاس آرائیوں کے بارے میں دریافت کرنے پر انہوں نے کہاکہ ان کے اتحاد سے علحدہ ہونے اور بی جے پی میں زیر قیادت اتحاد میں شامل ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے نے چہارشنبہ کو نئی دہلی میں انڈیا اتحاد کی ایک اہم میٹنگ میں شرکت نہیں کی جس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھی کہ وہ اتحاد تبدیل کرنے والے ہیں۔ این سی پی (ایس پی)‘ شیو سینا (یو بی ٹی) اور کانگریس ریاستی سطح کے اتحاد ایم وی اے کے شراکت دار ہیں۔ یہ لوگ انڈیا بلاک کا بھی ایک حصہ ہیں۔