تلنگانہ

ناگر کرنول میں میڈیکل کالج عمارت کی تعمیر پر حکم التواء

تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے ناگر کرنول میں میڈیکل کالج کی تعمیر پر حکم التواء جاری کیا ہے۔ عدالت نے حکم التواء اُس وقت جاری کیا جب کسانوں اور اراضی کے مالکین نے عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے ناگر کرنول میں میڈیکل کالج کی تعمیر پر حکم التواء جاری کیا ہے۔ عدالت نے حکم التواء اُس وقت جاری کیا جب کسانوں اور اراضی کے مالکین نے عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔

کسانوں نے الزام لگایا کہ کالج کی عمارت کی تعمیر کے لئے ٹھیکہ حاصل کئے گتہ دار نے اراضیات کا سروے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ناگر کرنول میں میڈیکل کالج کیلئے حکومت 33ایکر اراضی حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

مگر اب تک عہدیداروں نے کالج کی عمارت کی تعمیر کیلئے صرف چار ایکراراضی ہی حوالہ کی ہے۔

کسانوں اور اراضی کے مالکین کا مطالبہ ہے کہ حکومت موجودہ مارکٹ قیمت کے حساب سے معاوضہ ادا کرے اور اس کے علاوہ اراضی سے محروم کسان خاندانوں کے ایک فرد کو میڈیکل کالج میں ملازمت فراہم کرے، ناگر کرنول کے مضافات میں واقع اویالہ واڈہ دیہات میں کالج بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کو شروع کیا گیا تھا۔