شمالی بھارت

ایک کروڑ ارکان کے ساتھ جن سوراج پارٹی کی تشکیل: پرشانت کشور

سیاسی حکمت عملی ساز سے جہدکار بنے پرشانت کشور نے ہفتہ کے دن دعویٰ کیا کہ وہ ایک کروڑ ارکان کے ساتھ 2 اکتوبر کو بہار سے اپنی جن سوراج پارٹی کا آغاز کریں گے۔

پٹنہ: سیاسی حکمت عملی ساز سے جہدکار بنے پرشانت کشور نے ہفتہ کے دن دعویٰ کیا کہ وہ ایک کروڑ ارکان کے ساتھ 2 اکتوبر کو بہار سے اپنی جن سوراج پارٹی کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ خبریں
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
جنتادل (یو) بی جے پی اتحاد آئندہ اسمبلی انتخابات تک برقرار نہیں رہے گا : پرشانت کشور
”بھارت جوڑو نیائے یاترا“ کے دوران عالی شان ہوٹل میں چائے نوشی، پرشانت کشور کی تنقید

انہوں نے زور دیا کہ جن سوراج پارٹی کسی مخصوص فرد کی جماعت نہیں ہوگی بلکہ وہ بہار کے عام لوگوں کی نمائندگی کرے گی۔ پارٹی کی تشکیل ایک کروڑ لوگوں کی اجتماعی کوشش کا نتیجہ ہے۔

یہ پارٹی تعلیم‘ روزگاراور نقل ِ مقامی جیسے مسائل سے نمٹے گی۔ وہ بہار کی جنتا کو لالوپرساد یادو اور نتیش کمار کی جماعتوں کے علاوہ بی جے پی کے سیاسی غلبہ سے چھٹکارا دلائے گی جو گزشتہ 30 برس سے جاری ہے۔

پرشانت کشور کی یہ پہل ان کے سیاسی سفر کا نیا مرحلہ ہے۔ وہ پس پردہ سیاسی حکمت عملی ساز ہوا کرتے تھے۔ اب ریاستی سیاست میں ان کا راست رول ہوگا۔

انہو ں نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں اور قائدین کو مشورے دیا کرتا تھا۔ اب میں اپنی مہارت جن سوراج ابھیان کے ذریعہ بہار کے عوام کو دے رہا ہوں۔

عام طورپر سیاسی جماعتیں رکنیت سازی کی مہم پارٹی کے باقاعدہ قیام کے بعد چلاتی ہیں لیکن جن سوراج کے معاملہ میں اس کا اُلٹ ہورہا ہے۔ اسی دوران بہار کی دیگر بڑی سیاسی جماعتیں بھی 2025 کے اسمبلی الیکشن کے لئے اپنی رکنیت سازی مہم چلارہی ہیں۔

a3w
a3w