سوشیل میڈیامہاراشٹرا
21 دن پنچوقتہ نماز پڑھو‘ ایک شخص کو مالیگاؤں عدالت کا حکم
دوران ِ سماعت اس نے کہا تھا کہ وہ پابندی سے نماز نہیں پڑھتا۔ عدالت نے اس کی اس بات کا نوٹ لیا اور کہا کہ وہ 28 فروری سے 21 تک روزانہ پانچوں نمازیں پڑھے۔ سونا پورہ کی مسجد کے احاطہ میں 2 پودے لگائے اور ان کی دیکھ بھال کرے۔

ممبئی: مہاراشٹرا کے ضلع ناسک میں مالیگاؤں کی عدالت نے سڑک حادثہ کے بعد جھگڑے کے کیس میں ایک مسلم شخص کو سزا دینے کے بجائے 2 پودے لگانے اور 21 دن تک پنچوقتہ نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔
30 سالہ رؤف خان کے خلاف 2010میں کیس درج ہوا تھا کہ اس نے سڑک حادثہ کے بعد جھگڑے میں ایک شخص پر حملہ کیا۔ دوران ِ سماعت اس نے کہا تھا کہ وہ پابندی سے نماز نہیں پڑھتا۔
عدالت نے اس کی اس بات کا نوٹ لیا اور کہا کہ وہ 28 فروری سے 21 تک روزانہ پانچوں نمازیں پڑھے۔ سونا پورہ کی مسجد کے احاطہ میں 2 پودے لگائے اور ان کی دیکھ بھال کرے۔