شمالی بھارت

ایودھیا میں دھنی پور مسجد کی تعمیر کا عنقریب آغاز

انڈواسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ایک نمائندہ نے یہ جانکاری دی۔ اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کا قائم کردہ یہ ٹرسٹ 3500 مربع میٹر کی مسجد‘ 24150 مربع میٹر کی 4 منزلہ عمارت‘ 500مربع میٹر کا عجائب گھر اور 2300 مربع میٹر کا انڈو اسلامک ریسرچ سنٹر تعمیر کرنے والا ہے۔

ایودھیا: ایودھیا کے موضع دھنی پور میں (شہید بابری مسجد کے عوض میں بننے والی) مسجد کی تعمیر کا کام عنقریب شروع ہوجائے گا۔ امکان ہے کہ ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(اے ڈی اے) کی میٹنگ میں جاریہ ہفتہ اراضی کے استعمال میں تبدیلی کا فیصلہ ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا
ایودھیا میں رام مندر کو25 کروڑ روپئے کے عطیات موصول

 انڈواسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ایک نمائندہ نے یہ جانکاری دی۔ اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کا قائم کردہ یہ ٹرسٹ 3500 مربع میٹر کی مسجد‘ 24150 مربع میٹر کی 4 منزلہ عمارت‘ 500مربع میٹر کا عجائب گھر اور 2300 مربع میٹر کا انڈو اسلامک ریسرچ سنٹر تعمیر کرنے والا ہے۔

 4 منزلہ عمارت میں سوپر اسپیشالیٹی چیاریٹی ہاسپٹل اور لنگرخانہ بنا یا جائے گا۔ ٹرسٹ نے پراجکٹ کو مجاہد آزادی مولوی احمد اللہ شاہ سے موسوم کیا ہے۔ دھنی پور پراجکٹ کے لئے 5  ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی تھی۔

 ٹرسٹ کے سکریٹری اطہر حسین نے بتایا کہ ہمیں جاریہ ہفتہ خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔ اراضی کا استعمال تبدیل ہوتے ہی تعمیر شروع ہوجائے گی۔

a3w
a3w