مذہب

صف کے درمیان میں کرسی پر نماز ادا کرنا

جو شخص کھڑا ہو کر اور زمین پر بیٹھ کر نماز ادا نہ کرسکتا ہو ، اس کے لیے کرسی پر بیٹھ کر فرض نماز ادا کرنا بھی جائز ہے اور وہ کھڑے ہوئے آدمی کے ہی حکم میں ہے ،

سوال:- مصلیان مسجد بزرگ ضعیف العمر حضرات اکثر فرض نمازوں میں پہلی صف کے بیچ میںکرسیاں ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں ، دوسرے مصلیوں کو اکثر کرسی کے بازو کھڑا رہ کر نماز پڑھنی پڑتی ہے ،

متعلقہ خبریں
نماز میں ترجمہ پر توجہ
شب برأت مغفرت کی رات
روزہ میں کن باتوں سے پرہیز ضروری ہے ؟
غسل کریں یا سحری کھائیں ؟
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ

کیا اس سے صف پوری ہوتی ہے ، یا صفوں کے کونے میں کرسیاں ڈال کر بیٹھانا چاہیے ، شرعی اصول کیا ہے معلوم فرمائیں؟ (ایم کے حسین، )

جواب:- جو شخص کھڑا ہو کر اور زمین پر بیٹھ کر نماز ادا نہ کرسکتا ہو ، اس کے لیے کرسی پر بیٹھ کر فرض نماز ادا کرنا بھی جائز ہے اور وہ کھڑے ہوئے آدمی کے ہی حکم میں ہے ،

اس لیے اگر صف کے درمیان میں بھی نمازی کی کرسی ہو ، تو اس کی گنجائش ہے ؛البتہ چونکہ بعض لوگ اس سے گرانی محسوس کرتے ہیں ،

اور بظاہر صف میں خلاء محسوس ہوتا ہے ، اس لیے بہتر ہے کہ اس طرح کی کرسیاں صف کے کنارے رکھی جائیں ۔ و اللہ اعلم