تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں سڑک حادثہ۔5افراد ہلاک

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
شعبان کی پندرہویں شب میں اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اپنی ساری ہی مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ورنگل میں اسکلز ڈیولپمنٹ کمیونٹی سینٹر کا افتتاح، طلبہ میں اسناد کی تقسیم
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا

یہ حادثہ بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے وردھنا پیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ورنگل سے ترور کی سمت جانے والے آٹو کو مخالف سمت سے آنے والی لاری نے ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں آٹو میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ایک کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثہ میں آٹو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔حادثہ کے فوری بعد مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ابتدائی جانچ کے مطابق تمام مہلوکین شہد فروخت کرنے والے مزدور تھے۔

مقامی افرادنے بتایا کہ حادثہ کا سبب بنی لاری کا ڈرائیور شراب کے نشے میں گاڑی چلا رہا تھا۔