تلنگانہ

مرکز میں مخلوط حکومت کے قیام کی پیش قیاسی: ہریش راؤ

سابق وزیر و بی آر ایس قائد ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ کسی بھی اتحاد کو مرکز میں حکومت بنانے کیلئے خاطرخواہ پارلیمانی نشستیں حاصل نہیں ہوں گی۔

حیدرآباد: سابق وزیر و بی آر ایس قائد ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ کسی بھی اتحاد کو مرکز میں حکومت بنانے کیلئے خاطرخواہ پارلیمانی نشستیں حاصل نہیں ہوں گی۔ مرکز میں مخلوط حکومت قائم ہوگی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی جموں میں ہندو ووٹروں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے:فاروق عبداللہ
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز
جی او 33 سے تلنگانہ طلبہ غیر مقامی ہوں گے: ہریش راؤ
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی

مخلوط حکومت کے قیام میں بی آر ایس اہم رول ادا کرے گی۔ آج پریس کلب بشیر باغ میں صحافت سے ملاقات پروگرام میں ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی نے بی آر ایس کو شکست دینے کیلئے خفیہ معاہدہ کیا ہے۔ ان کا مقصد تلنگانہ کے8پارلیمانی حلقوں سے بی جے پی اور8پارلیمانی حلقوں سے کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا کے لوگ شہر حیدرآباد کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ کا مشترکہ دارالحکومت بنانے کی سازش کررہے ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس قائدین منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے بی آر ایس کو ووٹ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی جڑیں آندھرا پردیش میں ہیں۔

تلنگانہ کے عوام کو ان سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کے مسائل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کیلئے بی آر ایس کی کامیابی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام بی جے پی کے 10سال کی حکومت اور کانگریس کی 5ماہ کی حکومت سے بے زار ہوچکے ہیں۔

بی جے پی نے سال 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں ملک کے عوام سے جو عدے کئے تھے ان پر عمل آوری نہیں کی گئی۔ بی جے پی کے 10 سال کے دور حکومت میں اڈانی کی دولت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ان کا شمار دنیا کے 10 دولتمند ترین لوگوں میں ہونے لگا ہے۔

کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں 6گارنٹیز پر عمل آوری کا وعدہ کیا تھا۔ اقتدار پر آنے کے بعد صرف ایک ضمانت پر عمل کیا گیا ریاست میں برقی اور پینے کے پانی کی قلت پائی جاتی ہے۔ کانگریس کے وزراء ان مسائل حل کرنے کے بجائے وہ سابق بی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔

ریونت ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں بی جے پی قائدین بیانات دے رہے ہیں۔ ریونت ریڈی ان کے بیانات پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے اقلیتوں، مسلمانوں اور کرسچنوں سے اپیل کی کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں بی آ رایس کو کامیاب بنائیں۔

a3w
a3w