کھیل
ٹرینڈنگ

پریتی زنٹا اپنی ہی ٹیم کے شریک مالک کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیاہے کہ پنجاب کنگز فرنچائز کے معروف بزبس مین موہت برمن کے پاس 48 فیصد جبکہ پریتی زنٹا اور نیس واڈیا 23، 23 فیصد حصص کے مالک ہیں جبکہ بقیہ 6 فیصد حصص کرن پال نامی شخص کے پاس ہیں۔

موہالی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا عدالت پہنچ گئیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ و آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کی شریک مالکن پریتی زنٹا نے چندی گڑھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ موہت برمن کو فرنچائز کے کچھ حصہ کسی دوسری پارٹی کو فروخت کرنے سے روکا جائے۔

متعلقہ خبریں
گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے ہرایا
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں

 رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیاہے کہ پنجاب کنگز فرنچائز کے معروف بزبس مین موہت برمن کے پاس 48 فیصد جبکہ پریتی زنٹا اور نیس واڈیا 23، 23 فیصد حصص کے مالک ہیں جبکہ بقیہ 6 فیصد حصص کرن پال نامی شخص کے پاس ہیں۔

چندی گڑھ ہائی کورٹ نے پریتی زنٹا کی درخواست پر کیس کی سماعت 20 اگست 2024 کو مقرر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پریتی زنٹا نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ موہت برمن کو کمپنی میں اپنے 11.5 فیصد شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنا چاہتے ہیں، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

 واضح رہے کہ پنجاب کنگز کی مالکان پریتی زنٹا اور موہت برمن کے درمیان تنازعات اور اختلافات چل رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ نے مبینہ طورپر ثالثی اور مفاہمت ایکٹ 1996 کے سیکشن 9 کے تحت عبوری اقدامات کی درخواست دائر کی ہے۔

 واضح رہے کہ موہت برمن فرنچائز کے 48 فیصد حصص کے مالک اور انڈین پریمیر لیگ کے بورڈ رکن بھی ہیں۔ ادھر موہت برمن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ان کا پنجاب کنگز کے اپنے حصص فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

a3w
a3w