آندھراپردیش
ٹرینڈنگ

نئے داماد کیلئے 250اقسام کی ڈشس کی تیاری، حیدرآباد سے منگوایا گیا میٹھا (ویڈیو وائرل)

اس تہوار کے موقع پر دامادوں کو مدعو کرنے کی بھی روایت ہے۔ضلع کے راجہ ورم گاوں سے تعلق رکھنے والے کے ناگیشور راو اور ان کی بیوی نے اپنے داماد کے لئے 225 اقسام کی ڈشس کی تیاری کا کام کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری میں ایک خاندان نے اپنے نئے داماد کے لئے 250اقسام کی غذائی اشیا تیار کرتے ہوئے اس کو حیرت میں ڈال دیا۔تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اہم مانے جانے والے سنکرانتی تہوار کے موقع پر مہمانوں کی ضیافت کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا

اس تہوار کے موقع پر دامادوں کو مدعو کرنے کی بھی روایت ہے۔ضلع کے راجہ ورم گاوں سے تعلق رکھنے والے کے ناگیشور راو اور ان کی بیوی نے اپنے داماد کے لئے 250 اقسام کی ڈشس کی تیاری کا کام کیا۔حال ہی میں ناگیشورراو کی بیٹی کی شادی ہوئی تھی۔

پہلی سنکرانتی کے موقع پر بیٹی اور داماد کی انوکھی انداز میں ضیافت کا فیصلہ کیاگیا۔اسی کے حصہ کے طورپر 250اقسام کی ڈشس تیار کی گئیں۔ان میں مختلف قسم کے سالن کے ساتھ ساتھ میٹھے،جلیبی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔میٹھے کو حیدرآباد سے بطورخاص منگوایاگیا۔ داماد اور بیٹی ان غذائی اشیا کو دیکھ کر کافی زیادہ خوش ہوگئے۔