امریکہ و کینیڈا
ٹرینڈنگ

ہیلی کاپٹر فضا میں گول چکر کاٹتا ہوا عمارت پر گر کر تباہ ، ویڈیو وائرل

ہیلی کاپٹر بروورڈ کاؤنٹی شیرف آفس کا تھا، اور حادثہ فنی خرابی کے سبب پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں طبی عملے کا رکن کیپٹن ٹیریسن جیکسن اور گھر میں موجود خاتون شامل ہیں۔

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو فلوریڈا کے علاقے پومپانو بیچ پر ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر آگ کی لپیٹ میں آنے کے بعد فضا میں گول چکر کاٹتا ہوا عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر بروورڈ کاؤنٹی شیرف آفس کا تھا، اور حادثہ فنی خرابی کے سبب پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں طبی عملے کا رکن کیپٹن ٹیریسن جیکسن اور گھر میں موجود خاتون شامل ہیں۔

حکام نے حادثے میں ہلاک ہونے والے پیرامیڈک کیپٹن ٹیریسن کو بعد از مرگ بٹالین چیف کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔

a3w
a3w