حیدرآباد

حیدرآباد کے اوآرآر کے اندر اور باہر کے علاقوں میں اراضی اور جائیدادوں کی رجسٹریشن کے لیے مارکٹ ویلیو میں ترمیم کی تیاری

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں جی ایچ ایم سی کے دائرہ کے علاوہ 20 میونسپلٹیز اور 7 میونسپل کارپوریشنس کے حدود میں اراضی کی قیمتوں پر نظرثانی کے لیے ضلعی ایڈیشنل کلکٹر کی قیادت میں قائم کمیٹیوں نے اجلاس منعقد کیے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ (اوآرآر) کے اندر اور باہر کے علاقوں میں اراضی اور جائیدادوں کی رجسٹریشن کے لیے مارکٹ ویلیو میں ترمیم کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ محکمہ اسٹامپس و رجسٹریشن نے اس سلسلہ میں سرگرم مشاورت شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا


اطلاعات کے مطابق حال ہی میں جی ایچ ایم سی کے دائرہ کے علاوہ 20 میونسپلٹیز اور 7 میونسپل کارپوریشنس کے حدود میں اراضی کی قیمتوں پر نظرثانی کے لیے ضلعی ایڈیشنل کلکٹر کی قیادت میں قائم کمیٹیوں نے اجلاس منعقد کیے۔

ان اجلاسوں میں مرکزی شاہراہوں اور تجارتی علاقوں میں رائج موجودہ قیمتوں اور مجوزہ ترمیمات پر غور و خوض کے بعد تجاویز حکومت کو روانہ کی گئی ہیں۔


ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی سطح پر بھی ان تجاویز پر بات چیت ہوچکی ہے اور آئندہ کابینی اجلاس میں قیمتوں کی نظرثانی سے متعلق نوٹ پیش کیا جائے گا۔

کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ رجسٹریشن اپنی ویب سائٹ پر نئے نرخوں کے بارے میں عوامی رائے طلب کرے گا۔ اس کے بعد حکومت حتمی فیصلہ لے گی اور نئی قیمتوں کا نفاذ عمل میں آئے گا۔