کرناٹک

سدارامیا نے اپنے قافلے کے لیے صفر ٹرافک کا پروٹوکول ختم کردیا

چیف منسٹر سدارامیا نے اپنے قافلے کے لیے زیروٹریفک پروٹوکول کا خاتمہ کردیا۔ ان کے اس اقدام کی پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہر کوئی ستائش کررہا ہے۔

بنگلورو: چیف منسٹر سدارامیا نے اپنے قافلے کے لیے زیروٹریفک پروٹوکول کا خاتمہ کردیا۔ ان کے اس اقدام کی پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہر کوئی ستائش کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
رام مندر درشن کیلئے جاؤں گا، وقت کا تعین ابھی ممکن نہیں:سدارامیا
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا متنازعہ تبصرہ
سدارامیا کو ’’کاہل‘‘ قرار دینے پر بی جے پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج

انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس فیصلے کا اعلان کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے بنگلورو شہر کے پولیس کمشنر کو میری گاڑیوں کے قافلے کے لیے ”صفر ٹریفک“ پروٹوکول سے دستبرداری اختیار کرنے کہا۔

میں نے یہ فیصلہ عوام کو درپیش مشکلات کومدنظر رکھ کر کیا۔ان کے ٹوئٹ کو آئی این سی کی قومی ٹیم سمیت بڑے پیمانے پر ری ٹوئٹ کیا۔

ٹوئٹر پر ان کے کئی حامیوں نے ان کے فیصلے کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ اس سے ان کی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک جام کا خاتمہ ہوگا۔