تلنگانہ
نقلی ادرک لہسن کے پیسٹ کی تیاری، دو افرادگرفتار
تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے کُلکاچرلہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتارکرلیا جو نقلی ادرک لہسن کا پیسٹ فروخت رہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے کُلکاچرلہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتارکرلیا جو نقلی ادرک لہسن کا پیسٹ فروخت رہے تھے۔
پولیس کی جانب سے ایک ملزم سے کی گئی پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ اس نے حیدرآباد کے بھانو پرساد نامی شخص سے یہ اشیا خریدی تھیں۔
پولیس نے 270 کلو گرام ادرک لہسن کا پیسٹ، 40 کلو لہسن، 11 کلو گرام سائٹرک ایسڈ اور لیموں نمک ضبط کیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں دونوں کے خلاف معاملہ درج کرکے ملزمین کو ریمانڈ کردیا۔