جرائم و حادثات

آندھراپردیش کی سابق رکن اسمبلی و بی جے پی لیڈر نیرجا ریڈی سڑک حادثہ میں ہلاک

آندھراپردیش کی سابق رکن اسمبلی و بی جے پی لیڈر نیرجا ریڈی سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی سابق رکن اسمبلی و بی جے پی لیڈر نیرجا ریڈی سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار

نیرجا ریڈی کرنول ضلع میں بی جے پی کی انچارج تھیں۔

وہ حیدرآباد سے کرنول کی سمت آرہی تھیں کہ ان کی کار کا ٹائر پھٹ پڑا اور ان کی کار الٹ گئی۔

یہ حادثہ تلنگانہ کے باچوپلی میں پیش آیا۔

ان کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

نیرجا ریڈی نے سال 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے سال 2011میں پارٹی سے استعفی دے دیا اورسیاسی سرگرمیوں سے دور ہوگئیں۔

انہوں نے تاہم سال 2019میں وائی ایس آرکانگریس میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے وائی ایس آرکانگریس سے بھی استعفی دے دیا تھا اور بی جے پی میں شامل ہوگئی تھیں۔

ذریعہ
یواین آئی