حیدرآباد

انٹرامتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل

شانتی کماری نے کہا چیف منسٹر نے بار بار انتباہ دیا ہے کہ کسی بھی پرچے سوالات کو افشانہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ضلعی سطح پر متعلقہ پولیس حکام کو امتحانی پرچوں کو منتقلی کے دوران سخت سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ریاست میں انٹر کے سالانہ امتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ انٹر سالانہ امتحانات 28  فروری سے 19 مارچ تک منعقد ہوں گے۔ انٹر بورڈ نے اس سال اس امتحانات کے انعقاد کیلئے ریاست بھر  1,521 امتحانی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
پرائمری سےہائی اسکولس پر ترقی پانے والے اساتذہ کے لئیے تربیتی ورکشاپ ، تعلیمی عہدیداروں کا خطاب

 چیف سکریٹری شانتی کماری نے کہا ہے کہ 28 فروری سے 19 مارچ تک منعقد شدنی امتحانات کے موثر طریقہ سے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے ضلع کلکٹرس، ضلعی پولیس افسران، محکمہ تعلیم کے عہدیداران اور متعلقہ افسران کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی  جس میں انٹرمیڈیٹ اورایس ایس سی امتحانات کی تیاری پر غور وہ خوص کیا گیا۔ تقریباً 9.80 لاکھ طلباء انٹر کے پہلے اور دوسرے سال کے امتحانات میں شرکت کریں گے۔

 چیف سکریٹری نے واضح کیا کہ سینئر افسران سمیت کسی بھی ملازم کو امتحانی مراکز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ سوالیہ پرچوں کو اسٹرانگ رومس یا ایویلیویشن سنٹرزمنتقل کرنے کیلئے  سخت انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا چیف منسٹر نے بار بار انتباہ دیا  ہے کہ کسی بھی   پرچے سوالات کو افشانہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ضلعی سطح پر متعلقہ پولیس حکام کو امتحانی پرچوں کو منتقلی کے دوران سخت سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شانتی کماری نے کہا کہ ہر امتحانی مرکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جانے چاہیے۔ انہوں حساس علاقوں میں واقع امتحانی مراکز پر خصوصی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

 دریں اثناسکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ اف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق 28 فروری تا 19 مارچ تک انٹرمیڈیٹ سال وال اوردوّم کے سالانہ امتحانات صبح  9 بجے تا  12 بجے دن تک منعقدہوں گے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ 24 فروری سے بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ tsbie.cgg.gov.in   سے اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

 اس کے علاوہ کالج پرنسپلس اپنے کالج لاگ ان سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے طلبہ کے حوالہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے طلبہ سے خواہش کی کہ وہ ہال ٹکٹس پر موجود تصویر نام میڈیم تعلیم مضمون کے متعلق تفصیلات کا بغور جائزہ لیں اور کسی بھی غلطی کی صورت میں درستگی کے لئے کالج پرنسپل یا ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن افسر سے رجوع  ہوں۔

سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تھیوری امتحانی مراکز کے چیف سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی کہ ان طلبہ کو بھی امتحان تحریر کرنے کی اجازت دیں جن کے ڈاؤن لوڈ کردہ ہال ٹکٹس پرمتعلقہ کالج پرنسپلس کی دستخط نہ بھی ہو۔