تلنگانہ

تلنگانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی

۔ہفتہ کے روز اعظم ترین درجہ حرارت 33 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا جبکہ آئندہ 3 دنوں میں اس درجہ حرارت میں 2ڈگری سلسیس کمی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآبادکے بشمول تلنگانہ کے چند مقامات پرعوام کوگزشتہ ہفتہ سے جاری گرمی کی شدت سے راحت ملنے کا امکان دکھائی دے رہا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 3دنوں کے دوران ریاست بھر میں کہیں کہیں بارش ہوگی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار

ہفتہ کے روز اعظم ترین درجہ حرارت 33 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا جبکہ آئندہ 3 دنوں میں اس درجہ حرارت میں 2ڈگری سلسیس کمی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اضلاع کمرم بھیم آصف آباد‘ منچریال‘کریم نگر‘ جئے شنکر بھوپال پلی‘ ملگ‘ بھدرادری کتہ گوڑم‘ وقارآباداور سنگاریڈی میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش کاانتباہ جاری کیا ہے اوران علاقوں میں ایلوالرٹ جاری کیا گیا ہے۔

a3w
a3w