آندھراپردیش

آندھراپردیش کے سابق وزیر چناراجپا سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئے (ویڈیو وائرل)

اس حادثہ میں چناراجپا محفوظ رہے۔حادثہ کا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیاجو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے سابق وزیروتلگودیشم پارٹی کے لیڈراین چناراجپا سڑک حادثہ میں محفوظ رہے۔یہ حادثہ ہفتہ کی شب کاکناڈاضلع کے پداپورم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ان کی کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
وائی ایس وویکا نندا قتل کے ملزم دستگیر کے والد حملہ میں زخمی
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

اس حادثہ میں چناراجپا محفوظ رہے۔حادثہ کا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیاجو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔گذشتہ روز تلگودیشم پارٹی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں چناراجپا کا نام ہونے پر ان کے حامیوں اورتلگودیشم کے ورکرس نے پداپورم میں بڑے پیمانہ پرریلی نکالی۔

راجپا کی کار کو سجایاگیا اور یہ کار ٹاون میں گھمائی گئی۔دُرگاسنٹرکے قریب اچانک رکاوٹ کو دیکھتے ہوئے اس سے بچنے کی کوشش کے دوران ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔پارٹی کے کارکنوں نے اس حادثہ کے ساتھ ہی چناراجپا کو کار سے نکلنے میں مدد کی۔بعد ازاں وہ دوسری کار میں گھرواپس ہوگئے۔