مشرق وسطیٰ

حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفات‘ کے لئے مسجد نمرہ میں تیاریاں مکمل

ناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے اور عازمین منیٰ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی بسائی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ: مناسک حج کا آج آغاز ہوگیا ہے اور عازمین منیٰ پہنچ گئے ہیں کل رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا مسجد نمرہ میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسجد نصیریہ مہدی پٹنم میں نمازِ عیدالاضحیٰ

میڈیا رپورٹس کے مطابق مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے اور عازمین منیٰ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی بسائی گئی ہے۔

عازمین آج رات منیٰ میں قیام کریں گے اور کل نماز فجر کی ادائیگی کے بعد میدان عرفات پہنچیں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا۔

لاکھوں حجاج کرام کے استقبال کے لیے مسجد نمرہ میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ یہ دنیا کی واحد مسجد ہے جو سال میں ایک بار کھلتی ہے۔

مسجد نمرہ ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے جس کے اندر ساڑھے تین لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔

مسجد کے اندر اور باہر لگ بھگ 20 لاکھ عازمین حج ظہر اور عصر کی نماز ایک اذان اور دو تکبیرات کے ساتھ ادا کریں گے اور یہیں سے خطبہ حج ہوگا۔