قومی

اسمبلی الیکشن کی تیاریاں زوروں پر

بہار اسمبلی الیکشن کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ الیکشن کمیشن‘ ریاست بھر میں تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار کا پولنگ عملہ تعینات کرنے والا ہے۔ 90 ہزار 712 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

پٹنہ: بہار اسمبلی الیکشن کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ الیکشن کمیشن‘ ریاست بھر میں تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار کا پولنگ عملہ تعینات کرنے والا ہے۔ 90 ہزار 712 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

پچھلے الیکشن میں یہ تعداد تقریباً 78 ہزار تھی۔ الیکشن کمیشن نے فی بوتھ 1200 رائے دہندوں کی حد مقرر کی ہے جس کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ عملہ کی تعداد بڑھانا بھی ضروری ہوجاتا ہے۔ ضلع مجسٹریٹس (کلکٹرس) عملہ کی فہرستوں کو قطعیت دے رہے ہیں۔ عملہ کو تین مرحلوں میں تربیت دی جائے گی۔

ایمرجنسی کے لئے ریزرو عملہ بھی موجود رہے گا۔ ریاستی حکومت کے ملازمین کے علاوہ مرکزی حکومت کے ملازمین بھی خدمات انجام دیں گے۔ الیکشن کمیشن‘ سیکوریٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ بہار اسمبلی الیکشن کو اب صرف چند ہفتے رہ گئے ہیں۔