تلنگانہ

تلنگانہ میں پنچایت انتخابات کی تیاریاں تیز، ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا آج سے آغاز، تین مراحل میں ہوگی ووٹنگ

الیکشن کمیشن نے حال ہی میں تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی، جس میں انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیشن نے کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ انتخابات انتہائی منظم، شفاف اور پرامن طریقے سے منعقد کیے جائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن (SEC) مقامی ادارہ جات کے انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ امکان ہے کہ پنچایت انتخابات 26 یا 27 نومبر کو منعقد کیے جائیں گے، جبکہ گرام پنچایت انتخابات تین مراحل میں 11، 14 اور 17 دسمبر کو کرائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

الیکشن کمیشن نے حال ہی میں تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی، جس میں انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیشن نے کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ انتخابات انتہائی منظم، شفاف اور پرامن طریقے سے منعقد کیے جائیں۔

دوسری جانب، اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز پنچایتوں میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا ہے۔ نظرثانی کا عمل آج سے 23 نومبر تک جاری رہے گا۔
20 نومبر کو ووٹروں کی درخواستیں، اعتراضات اور غلطیوں کی اصلاح قبول کی جائے گی، جبکہ 21 نومبر کو ان درخواستوں اور اعتراضات کی جانچ اور نمٹارہ کیا جائے گا۔
کمیشن کے مطابق، نظرثانی شدہ ووٹر لسٹ اور پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات 23 نومبر کو شائع کی جائیں گی۔

اسٹیٹ الیکشن کمشنر رانی کُمودنی نے اس سلسلے میں تمام ضلع پنچایت عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ادھر حکومت یکم سے 9 دسمبر تک "پبلک ایڈمنسٹریشن ویک” منانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حالیہ کابینہ اجلاس میں پنچایت انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکام کے مطابق، اگر پنچایت انتخابات 31 مارچ 2021 سے پہلے مکمل ہو جاتے ہیں، تو ریاست کو سنٹرل فنانس کمیشن سے فنڈز جاری ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے انتخابی عمل کو وقت پر مکمل کرنا ضروری سمجھا جا رہا ہے۔