تلنگانہ

تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

تمام محکموں کے اعلیٰ حکام یہاں موجود ہیں اور کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہر پلیٹ فارم پر ''تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ'' کو پوری طرح دکھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ سڑکوں سمیت بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے، جو ٹی جی آئی سی کی زیر نگرانی ہو رہا ہے اور یہ ذمہ داری ویزرافت نامی کمپنی کو سونپی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بھارت فیوچر سٹی کے مقام پر جاریہ ماہ 8 اور 9 تاریخ کو ہونے والے تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چونکہ صرف دو دن باقی ہیں، اس لئے تمام کام اندرون دو دن مکمل کرنے کے لئے تیزی سے کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

تمام محکموں کے اعلیٰ حکام یہاں موجود ہیں اور کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہر پلیٹ فارم پر ”تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ” کو پوری طرح دکھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ سڑکوں سمیت بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے، جو ٹی جی آئی سی کی زیر نگرانی ہو رہا ہے اور یہ ذمہ داری ویزرافت نامی کمپنی کو سونپی گئی ہے۔

تمام کام تیزی سے ہو رہے ہیں اور تمام محکموں کے اعلیٰ حکام یہاں موجود ہیں۔ ٹی جی آئی کے چیئرمین ششانک کی نگرانی میں تمام محکموں کے اعلیٰ حکام بشمول آئی اے ایس عہدیدارنرسمہا ریڈی، اشوک ریڈی اور الکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیدارمشرف فاروق موجود ہیں، جو اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہاں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔

پولیس کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ ملک کے مختلف حصوں سے اہم شخصیات کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی صنعت کار بھی اس تقریب میں شرکت کے لئے آ رہے ہیں۔ اس لئے پولیس نے پورے علاقہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ یہاں ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ ساتھ میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعہ بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔

یہ پورا علاقہ، جو تقریباً 100 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، جہاں تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کے لئے تمام پلیٹ فارمز لگائے جا رہے ہیں، کی ہر روز اور ہر جگہ ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ تلاشی لی جا رہی ہے۔ ڈی جی پی شیوا دھر ریڈی نے بھی یہاں آ کر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

پولیس ہر روز اس علاقہ کی نگرانی کر رہی ہے اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار پورے علاقہ کو اپنے کنٹرول میں لے کر جائزہ لے رہے ہیں۔ تمام محکموں کے عہدیداریہاں موجود رہ کر کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔


ایل ای ڈی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے جو بہت خوبصورت نظر آ رہا ہے۔ اس کے بعد باہر نکلتے وقت پلرس بھی لگائے گئے ہیں جن پر ”تلنگانہ رائزنگ 2047” اشتہاری انداز میں نظر آئے گا۔


فی الحال، ٹنل سے متعلق کام ابھی بھی جاری ہے اور تمام کام مکمل ہونے کے بعد اسے مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔ یہ ایل ای ڈی ٹنل کہلاتا ہے جس میں تقریباً اتنی لمبی جگہ پر آنے والے راستے کے بائیں اور دائیں جانب اور اوپر بھی مکمل طور پر ایل ای ڈی اسکرین نظر آئیں گی۔

مرکزی دروازے سے اندر آنے کے بعد اس ٹنل میں حکومت کے پروگرام، فلاحی اسکیمیں، اور اقتصادی ترقی کو واضح کرنے والے پیغامات کو ایل ای ڈی اسکرینس پر دکھایا جائے گا۔ یہاں 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو کیسے حاصل کیا جائے گا، اس سے متعلق تمام تفصیلات ایل ای ڈی پینل پر دکھائی جائیں گی۔

اس کے بعد ٹنل سے باہر نکل کر پیچھے کی جانب مرکزی پلیٹ فارمس لگائے گئے ہیں، جہاں مرکزی سیشن ہوگا، اس کے علاوہ بریک آؤٹ سیشن کے لئے بھی اسٹیج لگائے جا رہے ہیں۔ اس طرح دو روز یعنی 8 اور 9 تاریخ کو ہونے والے سمٹ کے پروگرام کو بہترین انداز میں منعقد کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔


وی آئی پیز اور وی وی آئی پیز کی پارکنگ کے انتظامات پاور گرڈ کے سامنے کئے گئے ہیں۔ وہاں پارکنگ کے بعد انہیں تقریباً ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے یہاں تک آنا ہوگا، جس کے لئے بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ کسی کو بھی یہاں اندر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ صرف وی آئی پیز اور وی وی آئی پیز کو ہی اپنی گاڑیوں میں یہاں تک آنے کی اجازت ہے۔ باقی سب کو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے وہاں سے بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں میں یہاں تک لایا جائے گا۔

اس طرح تمام پلیٹ فارمس کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے اور 24 گھنٹے کام جاری ہے۔ کئی صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ فلمی اور کھیلوں کی صنعت سے وابستہ افراد بھی یہاں آ رہے ہیں، اس لیے سب کے لئے ہر طرح کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔


سمٹ کے دوران پورا علاقہ خوبصورت نظر آئے گا اور بنیادی ڈھانچہ کے لحاظ سے کوئی مسئلہ نہ ہو، اس کے لیے تمام تر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔