تلنگانہ

تلنگانہ میں پتنگ بازی کے عالمی میلہ کی تیاریاں۔چیف سکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا

تلنگانہ کے چیف سکریٹری کے رام کرشنا راو نے شہر میں 13 جنوری سے منعقد ہونے والے کائٹ فیسٹیول (پتنگ میلہ) کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق سنکرانتی کی تقاریب کو انتہائی شاندار طریقہ سے منایا جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف سکریٹری کے رام کرشنا راو نے شہر میں 13 جنوری سے منعقد ہونے والے کائٹ فیسٹیول (پتنگ میلہ) کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق سنکرانتی کی تقاریب کو انتہائی شاندار طریقہ سے منایا جائے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار


سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران چیف سکریٹری نے کہا کہ یہ میلہ حیدرآباد کی ثقافت اور تہوار کے جوش و خروش کی عکاسی کرے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ایونٹ کو ایک منفرد شناخت اور وسیع تر تشہیر دینے کے لئے ایک موزوں نام، مخصوص برانڈنگ اور پرکشش لوگو کو حتمی شکل دی جائے۔

انہوں نے مطلع کیا کہ وزیر اعلیٰ کی خواہش کے مطابق اس بار کائٹ فیسٹیول ان جھیلوں پر منعقد کیا جائے گا جنہیں حیدراایجنسی نے بحال کیا ہے تاکہ شہر کے آبی ذخائر کی کامیاب بحالی کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔


چیف سکریٹری نے جی ایچ ایم سی، ایچ ایم ڈی اے اور حیدرا کو ہدایت دی کہ وہ منتخب کردہ مقامات پر میلے کے کاموں کی نگرانی اور ہم آہنگی کے لئے ایک ایک عہدیدار مقرر کریں۔ جنوری کے پہلے ہفتہ سے وزرائ ان بحال شدہ جھیلوں کا دورہ کر کے انتظامات کا معائنہ کریں گے۔


اس موقع پر حیدراکے کمشنراے وی رنگاناتھ نے شہر بھر میں بحال تالابوں اور جھیلوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دیا اور پانی کے ذخیرہ کی گنجائش، ماحولیاتی پائیداری اور عوامی افادیت کو بہتر بنانے کے کاموں پر روشنی ڈالی۔

سیاحت کے منیجنگ ڈائریکٹر وی کرانتی نے بتایا کہ محکمہ سیاحت نے سنکرانتی کی تقاریب کے حصہ کے طور پر کئی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ پریڈ گرا نڈ میں 13 سے 15 جنوری تک بین الاقوامی کائٹ فیسٹیول منعقد ہوگا جس میں ملکی اور غیر ملکی پتنگ باز شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ انہی دنوں میں شہر کے مضافات میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول اور ایک ڈرون فیسٹیول’ بھی منعقد کرنے کا منصوبہ ہے جس میں ملک بھر سے ماہر پائلٹس حصہ لیں گے۔


ایک سرکاری بیان کے مطابق چیف سکریٹری نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ مل کر کام کریں تاکہ تقاریب کا انعقاد آسان طریقہ سے ہو سکے اور سنکرانتی کا یہ جشن شہریوں کے لئے ایک یادگار تجربہ بن جائے۔