تلنگانہ

تلنگانہ کے آصف آباد میں درجہ حرارت 11.9ڈگری درج

انہوں نے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے اعلان کیا کہ صبح کے اوائل میں ہی ریاست میں کہر چھائی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
نارائن پیٹ میں گنیش تہوار اور دیگر مذہبی تقریبات میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹمز پر مکمل پابندی
جمعیۃ علماء بودھن کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد افسر صاحب مظہری بلا مقابلہ صدر منتخب
جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد
FLO کا پہلا نیشنل جاب فیئر حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مکمل، 35 کمپنیاں اور 1200 سے زائد امیدواروں کی شرکت

محکمہ موسمیات کے عہدیدار رویندر کمار نے کہا کہ کہر کا اثربنیادی طور پر مشرقی تلنگانہ کے اضلاع میں دیکھاجارہا ہے۔

انہوں نے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری کے پورے مہینے میں ریاست کے مختلف مقامات پر کہر رہے گی۔

اسی دوران ریاست کے آصف آباد کے سرپور(یو) میں اقل ترین درجہ حرارت 11.9ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔جب کہ تریانی میں اقل ترین درجہ حرارت 12.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باوجود ضلع کے ایجنسی کے علاقوں میں مقامی افراد سردی کی شدید لہر کے سبب مشکل صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر سیتارام نائک نے کہا کہ سانس لینے میں مسائل کے شکارافراد کو احتیاط کرنا چاہئے کیونکہ ٹھنڈی ہواؤں میں اضافہ ہواہے۔