تلنگانہ

جے پال ریڈی کے نام پر نیا ضلع بنانے کی تیاری، فیوچر سٹی ہوگا مرکز

تلنگانہ حکومت سابق مرکزی وزیر ایس جے پال ریڈی کے نام پر ایک نیا ضلع قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی اہلیہ کی خواہش پر یہ تجویز زیر غور آئی ہے، جس کے تحت فیوچر سٹی کو نئے ضلع کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت سابق مرکزی وزیر ایس جے پال ریڈی کے نام پر ایک نیا ضلع قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی اہلیہ کی خواہش پر یہ تجویز زیر غور آئی ہے، جس کے تحت فیوچر سٹی کو نئے ضلع کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔

نئے ضلع کی تشکیل کے سلسلے میں عہدیداروں نے ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے اور اس میں شامل کیے جانے والے علاقوں سے متعلق رپورٹس حکومت کو روانہ کر دی ہیں۔

ابتدائی تجویز کے مطابق ابراہیم پٹنم، مہیشورم، شاد نگر، کلواکرتی اور دیورکنڈہ اسمبلی حلقوں کے علاوہ حیات نگر کے علاقے کو بھی نئے ضلع میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

رنگاریڈی ضلع کلکٹر نے تجویز پیش کی ہے کہ مہیشورم منڈل کے پورے علاقے اور کنڈکور منڈل کے 9 مواضعات کو نئے ضلع میں شامل کیا جائے۔

حکومت عہدیداروں کی جانب سے پیش کردہ رپورٹس اور تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد ضلع کی حدود اور انتظامی ڈھانچے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

اگر اس تجویز کو منظوری مل جاتی ہے تو فیوچر سٹی نئے ضلع کا انتظامی مرکز ہوگا۔ اس سلسلے میں حکومت کے آئندہ فیصلے کا انتظار ہے۔