حیدرآباد
صدرجمہوریہ دروپدی مرموم حیدرآًباد سے نئی دہلی کیلئے روانہ
اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران صدر جمہوریہ نے کئی پروگراموں میں شرکت کی جن میں ایمس، منگلاگیری، آندھرا پردیش کے کانووکیشن کی تقریب، راشٹرپتی نیلائم میں مختلف اقدامات کا افتتاح، سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔
حیدرآباد: صدر دروپدی مرمو ہفتہ کو حیدرآباد کے اپنے پانچ روزہ دورے کے اختتام کے بعد نئی دہلی روانہ ہوگئیں۔ گورنر تاملیسائی سندراجن، مرکزی وزیر کشن ریڈی، وزیر انسویا سیتھاکا اور معززین نے انہیں شہر کے مضافات میں واقع ائیرفورس اسٹیشن، حکیم پیٹ میں پرتپاک الوداع کیا۔
اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران صدر جمہوریہ نے کئی پروگراموں میں شرکت کی جن میں ایمس، منگلاگیری، آندھرا پردیش کے کانووکیشن کی تقریب، راشٹرپتی نیلائم میں مختلف اقدامات کا افتتاح، سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔
انہوں نے شہر کے کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ سکندرآباد میں صدر کا پرچم بھی پیش کیا اور معززین سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ‘ایٹ ہوم’ کی بھی میزبانی کی، جس میں وزیر اعلیٰ، وزراء اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ ‘ایٹ ہوم’ کا اہتمام راشٹرپتی نیلائم میں کیا گیا تھا، جہاں وہ ٹھہری ہوئی تھیں۔