حیدرآباد

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا دو روزہ حیدرآباد دورہ مکمل، اے پی کے پٹاپرتی روانگی

بیگم پیٹ ایرپورٹ پرتلنگانہ کے گورنر جشنودیوورما، وزیراعلی ریونت ریڈی، مئیرحیدرآباد وجئے لکشمی،وزیرپونم پربھاکر اوردیگر معززین نے ان کو گرمجوشی سے وداع کیا۔

حیدرآباد: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا ہفتہ کے روز دو روزہ حیدرآباد دورہ اختتام کو پہنچا۔وہ اے پی کے پٹاپرتی کیلئے روانہ ہوگئیں۔

بیگم پیٹ ایرپورٹ پرتلنگانہ کے گورنر جشنودیوورما، وزیراعلی ریونت ریڈی، مئیرحیدرآباد وجئے لکشمی،وزیرپونم پربھاکر اوردیگر معززین نے ان کو گرمجوشی سے وداع کیا۔

اپنے قیام کے دوران، صدر جمہوریہ مرمو نے بھارتیہ کلامہتسوم کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا، جس میں گجرات، مہاراشٹرا، راجستھان، گوا، دادرا و ناگرحویلی اور دمن و دیو کی مالامال ثقافتی تہذیب اور فنونِ لطیفہ کی روایات پیش کی گئیں۔

راج بھون میں قیام کے بعد صدر مرمو ہفتہ کی صبح پٹاپرتی روانہ ہوئیں، جہاں وہ سری ستیہ سائی بابا کی صدسالہ تقاریب کے موقع پر منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں چار دنوں کیلئے انٹرنیشنل ایئر شو
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام