تلنگانہ

مولانا خلیل احمد سنگمی کے انتقال پر صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا اظہارِ تعزیت

حضرت مولانا خلیل احمد صاحب سنگمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع نندیال، کے انتقال پر جمعیۃ علماء تلنگانہ کے صدر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد مدظلہ اور جنرل سیکرٹری محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

حیدرآباد: حضرت مولانا خلیل احمد سنگمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع نندیال، کے انتقال پر جمعیۃ علماء تلنگانہ کے صدر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد مدظلہ اور جنرل سیکرٹری محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مولانا مرحوم کا جمعیۃ علماء اور اس کے اکابرین سے بے پناہ عقیدت و محبت کا تعلق تھا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا خلیل احمد مرحوم جمعیۃ علماء کے سپاہی تھے، جنہوں نے ہمیشہ اس پلیٹ فارم کی خدمت کی اور ہر آواز پر لبیک کہا۔ آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی محنتوں کو قبول فرمائیں اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں۔

مولانا خلیل احمد نے آندھرا پردیش اور ضلع نندیال میں جمعیۃ علماء کو مضبوط استحکام بخشا اور اس کی پہچان کو دور دراز علاقوں اور منڈلوں تک پہنچایا۔ آپ کی دینی، علمی اور سماجی خدمات بے مثال ہیں۔ صدر محترم نے کہا کہ آپ جیسے مخلص اور جفاکش شخص کی وفات جمعیۃ علماء کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے مولانا مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں۔ ساتھ ہی جمعیۃ علماء کے تمام صدور، نظمائے اعلیٰ اور کارکنان سے درخواست کی کہ وہ مولانا مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کریں۔

منجانب: جمعیۃ علماء تلنگانہ، زم زم مسجد باغ عنبر پیٹ، حیدرآباد، تلنگانہ

a3w
a3w