آندھراپردیش

رائلسیما اور ساحلی اے پی کے چند اضلاع میں شدید بارش، کئی درخت، برقی پولس گر پڑے

حکام نے نظام پٹنم‘ کرشنا پٹنم اور مچھلی پٹنم میں خطرہ کا تیسرا سگنل جاری کیا۔ وشاکھاپٹنم اور گنگاورم بندرگاہوں پرخطرہ کا پہلا سگنل جاری کیاگیاتھا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایاکہ ہوا کے کم دباؤ کا مرکز آئندہ 12گھنٹوں کے درمیان کمزور ہوجائے گا۔

امراوتی: خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے مرکز نے جو جمعرات کی صبح پڈوچیری اور نیلور کے درمیان ساحل کو عبورکرلیا ہے‘ کے زیراثر آندھراپردیش کے جنوب ساحلی علاقہ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارش سے علاقہ رائلسیما کے علاوہ ساحلی اضلاع نیلور‘پرکاشم‘ گنٹور‘ مشرقی گوداوری اور وشاکھاپٹنم کے چندمقامات پر عام زندگی متاثر رہی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

وشاکھاپٹنم کے ساحل سے اونچی سمندری لہریں اٹھتی دیکھی گئیں۔ کاکیناڈا اور امیبڈکرکوناسیمااضلاع کے ساحل سے بلندسمندری لہریں ٹکرارہی تھیں۔ بندرگاہی شہر کے‘آرکے بیچ پربلند سمندری لہریں دکانات تک پہنچیں۔ کاکیناڈا کے اپاڈا کے مقام پر سمندر غضبناک دکھائی دے رہا تھا۔

 چندمقامات پرگھروں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی درخت اور برقی پولس گرپڑے۔ ضلع کوناسیما کے اللہ ورم میں اوڈلایروبیچ پر بھی سمندر غضبناک رہا جہاں سمندر کاپانی‘آئیل اینڈ نیچرل گیس پلانٹ تک پہنچا۔ انترویدی کے مقام پر جہاں گوداوری سمندر میں جاملتی ہے‘سمندر سے اٹھتی بلندلہریں دیکھی گئیں۔

حکام نے نظام پٹنم‘ کرشنا پٹنم اور مچھلی پٹنم میں خطرہ کا تیسرا سگنل جاری کیا۔ وشاکھاپٹنم اور گنگاورم بندرگاہوں پرخطرہ کا پہلا سگنل جاری کیاگیاتھا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایاکہ ہوا کے کم دباؤ کا مرکز آئندہ 12گھنٹوں کے درمیان کمزور ہوجائے گا۔

 انہوں نے مزید بتایاکہ رائلسیما کے اضلاع چتور اور کڑپہ میں ہلکے سیلاب کا خطرہ رہے گا۔ چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے عہدیداروں کو بدستور چوکس رہنے کی ہدایت دی تھی۔