تلنگانہ

ٹی ایس آرٹی سی کا انضمام،بعض شکوک پر وضاحت کیلئے گورنر کا چیف سکریٹری کو مکتوب

راج بھون نے کہا کہ گورنر نے آر ٹی سی ملازمین کے انضمام کے بل کا قریب سے جائزہ لیا ہے اور اس سلسلہ میں وضاحت کیلئے چیف سکریٹری کو یہ مکتوب روانہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کے حکومت میں مجوزہ انضمام کے معاملہ میں گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن کی جانب سے بل پر بعض شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وضاحت کے لیے راج بھون کی جانب سے چیف سکریٹری شانتی کماری کو مکتوب روانہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

راج بھون نے کہا کہ گورنر نے آر ٹی سی ملازمین کے انضمام کے بل کا قریب سے جائزہ لیا ہے اور اس سلسلہ میں وضاحت کیلئے چیف سکریٹری کو یہ مکتوب روانہ کیا ہے۔

راج بھون نے ایک بیان میں کہا کہ اگر گورنر کو حکومت کی طرف سے فوری جواب ملتا ہے تو وہ اس بل پر فوری فیصلہ لے سکیں گی۔

گورنر نے کہا کہ بل میں 1958 سے آر ٹی سی میں مرکزی گرانٹس، حصص، قرض اور دیگر امداد کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

آندھراپردیش تنظیم نو ایکٹ کے شیڈول 9کے مطابق آرٹی سی کی حیثیت کی تبدیلی کے بارے میں تفصیلات بل میں نہیں۔

انہوں نے پوچھا کہ کیا صنعتی تنازعات ایکٹ اور لیبر قوانین آرٹی سی ملازمین کے مسائل پر لاگو ہوتے ہیں۔

گورنر نے سوال کیا کہ حکومت ان کے مفادات کا تحفظ کیسے کرے گی؟گورنر نے پوچھا کہ کارپوریشن کے انضمام کے مسودہ بل میں آر ٹی سی ملازمین کو کیا سرکاری ملازمین کے برابر پنشن ملے گی؟

گورنر نے حکومت سے کہا کہ وہ سرکاری ملازمین کے برابر تمام مراعات دینے کے بارے میں واضح تفصیلات فراہم کرے۔

چونکہ سرکاری ملازمین میں کنڈکٹر کنٹرولر جیسی کوئی پوسٹ نہیں ہے، گورنر نے حکومت سے واضح تفصیلات دینے کی درخواست کی ہے تاکہ آر ٹی سی ملازمین کو ان کی ترقی، ان کے کیڈر کو معمول پر لانے اور دیگر مراعات جیسے معاملات میں انصاف مل سکے۔

a3w
a3w