دہلی

وزیر اعظم مودی نے عمر عبداللہ کو چیف منسٹر بننے پر مبارکباد پیش کی

مودی نے کہا ’’ مسٹرعمر عبداللہ جی کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد! وہاں کے لوگوں کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کے لیے میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں!

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی کے لیے ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

سوشل میڈیا پر ایک پیغام مبارکباد میں مودی نے کہا ’’ مسٹرعمر عبداللہ جی کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد! وہاں کے لوگوں کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کے لیے میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں! مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

نیشنل کانفرنس ( این سی ) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد اس کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر آج حلف لیا۔ مسٹر عبداللہ کی این سی اور کانگریس اتحاد کو 90 رکنی جموں و کشمیر اسمبلی کے لیے اس ماہ ہونے والے انتخابات میں واضح اکثریت ملی۔

آرٹیکل 370 کے خاتمے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دوبارہ منظم کرنے کے بعد آج پہلی بار جموں و کشمیر میں ایک منتخب حکومت قائم ہوئی ہے۔