مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں تین افراد جاں بحق

لبنان کے کئی سرحدی دیہات پر منگل کو اسرائیلی گولہ باری اور فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

بیروت: لبنان کے کئی سرحدی دیہات پر منگل کو اسرائیلی گولہ باری اور فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

لبنان کے فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔

فوجی ذریعے نے بتایا کہ حولہ کے جنوب مشرقی گاؤں میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین شہری مارے گئے جب کہ وازانی اور ساردہ کے جنوب مشرقی قریوں پر اسرائیلی گولہ باری میں دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے چھ قصبوں اور دیہاتوں پر نو فضائی حملے کیے اور جنوب میں 13 قصبوں اور گاووں پر 50 گولے داغے۔

دریں اثنا، حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے کئی اسرائیلی ٹھکانوں پر حملہ کیا، جن میں برکت ریشا، الرحیب، رویصت العالم، المالکیہ اور کریات شمونہ شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان اسرائیل سرحد پر 8 اکتوبر 2023 سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جب لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے گزشتہ روز اسرائیل پر حماس کے حملے کی حمایت میں اسرائیل کی جانب متعدد راکٹ فائر کیے تھے، جس کے جواب میں اسرائیل نے جنوب مشرقی لبنان کی طرف شدید فائرنگ کی۔

لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنانی جانب سے 339 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں حزب اللہ کے 226 ارکان اور 65 عام شہری شامل ہیں۔

a3w
a3w