شمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں کانگریس کا طوفان آنے والا ہے: راہول گاندھی

گاندھی نے ریاست کے ودیشا میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا، میں 100 فیصد کہہ سکتا ہوں کہ یہاں کانگریس پارٹی کا طوفان آنے والا ہے۔

ودیشا: کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے آج دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں ’’کانگریس کا طوفان‘‘ آنے والا ہے اور پارٹی ریاست میں 145 سے 150 سیٹیں جیت کر حکومت بنائے گی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

گاندھی نے ریاست کے ودیشا میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا، ”میں 100 فیصد کہہ سکتا ہوں کہ یہاں کانگریس پارٹی کا طوفان آنے والا ہے۔ آپ لکھ لیں، مدھیہ پردیش کے لوگ کانگریس کو 145 سے 150 سیٹیں دینے والے ہیں۔

گاندھی نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کے عوام نے کانگریس پارٹی کی حکومت کو منتخب کیا تھا، لیکن نریندر مودی، امت شاہ اور شیوراج سنگھ چوہان نے مل کر ایم ایل اے کو خرید لیا اور عوام کی منتخب کردہ حکومت کو’ چوری‘ کرنے کا کام کیا۔

سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ انہوں نے مدھیہ پردیش کا کافی دورہ کیا ہے اور اسی بنیاد پر وہ ریاست میں 145 سے 150 سیٹوں کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے لیڈروں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان بے روزگار ہیں۔ کسان پریشان ہیں۔ ان کے دور حکومت میں بدعنوانی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ ان ویڈیوز میں کروڑوں روپے کے لین دین کی بات کی جا رہی ہے۔

یہ عوام کا پیسہ ہے اور لیڈر اسے اپنی تجوریوں میں بھر رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈروں کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ ای ڈی، انکم ٹیکس اور سی بی آئی جیسی ایجنسیاں اس معاملے میں کارروائی کیوں نہیں کر رہی ہیں۔

ریاست میں بی جے پی کے دور حکومت میں ہوئے ویاپم گھپلے، پٹواری بھرتی گھوٹالہ اور دیگر گھپلوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کالے دھن کی بات کرتے تھے، لیکن وہ نریندر سنگھ تومر کے بیٹے کے معاملے پر کیوں نہیں بول رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ریاست کی پچھلی کانگریس حکومت نے کسانوں کے قرضے معاف کئے تھے اور اگر پارٹی دوبارہ حکومت بناتی ہے تو کسانوں کے قرض معاف کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کانگریس کے منشور میں درج دیگر وعدوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پارٹی انہیں پورا کرے گی۔

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کل یعنی بدھ کی شام ختم ہو جائے گی۔ اس کے بعد 17 نومبر کو تمام 230 سیٹوں پر ایک ساتھ ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

a3w
a3w